Health is Wealth With Dr Javed

Tuesday, April 23, 2024

Kedney Failure Cause|گردوں کے ناکارہ ہونے کی وجوہات

 Kedney Failure cause


یہ ایک "ڈایالاسسز مشین" ہے جس کی لمبائی تقریباً چار فٹ ہوگی۔ جبکہ ایک بالغ انسان کے دونوں گردوں کو ایک کے اوپر ایک رکھ کر بھی ناپیں گے تو انکی مشترکہ لمبائی ایک فٹ سے کم ہوگی۔ خیر سائز کی بجائے پرفارمینس پر غور کرتے ہیں۔


تو ہم یہ ڈایالاسسز مشین تب استعمال کرتے ہیں جب مریض کے گردے انتہائی حد تک ناکارہ ہوچکے ہوتے ہیں۔ یعنی صرف دس سے پندرہ فیصد تک ہی کام کر رہے ہوتے ہیں۔ اس لیے ہم گردوں کا کام اس ڈایالاسسز مشین سے لیتے ہیں، یعنی یہ خون میں موجود فاسد مادوں (جو نارمل حالات میں پیشاب کے ذریعے خارج ہوتے ہیں) کو فلٹر کرکے نکال دیتی ہے۔



AAAAA AAAA 

دنیا کے مختلف حصوں میں ڈائلیسس کا دورانیہ تین سے پانچ گھنٹے کا ہوتا ہے، اوسط کے لیے ہم اسے چار گھنٹے مان لیتے ہیں، اور عموماً ایک ہفتے میں تین بار ڈائلیسس کئے جاتے ہیں۔ یعنی ایک ہفتے میں (4×3) بارہ گھنٹے ڈائلیسس ہوتے ہیں۔ عام طور پر ڈائلیسس مشین فی منٹ تین سو سے چار سو ملی لیٹر خون فلٹر کرتی ہے۔ اوسطا کے لیے ہم اسے تین سو پچاس ملی لیٹر فی منٹ (350ml/ mint) مان لیتے ہیں۔ اس حساب سے ایک گھنٹے میں فلٹر ہونے والا خون (350×60) بنے گا 21000 ملی لیٹر یعنی 21 لیٹر۔ 

اور ایک ہفتے میں بارہ گھنٹے ڈائلیسس ہوتا ہے تو ایک ہفتے میں ٹوٹل فلٹر ہونے والا خون ہوگا (21×12) 252 لیٹر۔ حساب میں کمی بیشی  کے لیے ہم اسے 260 لیٹر مان لیتے ہیں۔ 


تو ایک ہفتے میں ہونے والے ڈائلیسس سے 260 لیٹر خون فلٹر ہوتا ہے۔ اب ذرا اپنے گردوں کی کارکردگی بھی دیکھ لیتے ہیں۔

تو اوسطاً ہمارا دل جب ایک منٹ میں تقریباً 5 لیٹر خون جسم میں پمپ کردیتا ہے۔ اس خون کا تقریباً 25 فیصد تک حصہ ہمارے گردوں میں جاتا ہے۔ یعنی (5 کا 25٪) 1.25 لیٹر۔


AAAA AAÀ 

یہاں ہمیں ایک اور بات سمجھنا ہوگی۔ وہ یہ کہ ہمارے خون کے دو حصے ہوتے ہیں، ایک خون کے خلیے نما حصے جیسے سرخ، سفید اور پلیٹس وغیرہ، ان کے ساتھ خون میں موجود پروٹینز کو بھی شامل کرلیں۔ یہ سب چیزیں مل کر خون کا 45 فیصد حصہ بناتی ہیں۔ جبکہ خون کا دوسرا 55 فیصد حصہ مائع حالت میں موجود "پلازمہ" پر مشتمل ہوتا ہے۔ خون میں موجود فاسد مادے اصل میں اسی پلازمہ میں حل ہوئے ہوتے ہیں۔ یعنی گردوں نے جو صفائی کا کام کرنا ہے وہ خون کے اسی 55 فیصد حصے سے کرنا ہے۔ 

گویا کہ گردوں میں آنے والے اس 1.25 لیٹر فی منٹ خون کا 55 فیصد گردوں میں فلٹر ہونے کو جائے گا، جو کہ 600 ملی لیٹر فی منٹ بنتا ہے۔

لیکن گردوں میں ایک بار فلٹر ہونے کے لیے جتنا مواد (خون کا حصہ) آتا ہے، اس کا بڑا حصہ واپس خون میں جذب کردیا جاتا ہے، اور صرف 20 سے 25فیصد حصے کے فاسد مادے ہی پیشاب کی صورت میں خارج ہوتا ہے۔ حساب کو آسان کرنے کے لیے ہم اسے 20 فیصد سے تھوڑا زیادہ مان لیتے ہیں یعنی 600 ملی لیٹر کا اگر 20.83 فیصد لیں تو 125 ملی لیٹر بن جائے گا۔ 



یعنی حسابی طور پر ہر منٹ ایک انسان کے گردے 125ملی لیٹر خون فلٹر کرتا ہے۔ اگر اپ ایک دن کا حساب لگائیں گے تو یہ 180 لیٹر بنے گا، اور اگر ہفتے کا حساب لگائیں گے تو (180×7) تو 1260 لیٹر بنے گا۔ 

یعنی ایک ہفتے میں ڈائلیسس سے 260 لیٹر کے قریب خون فلٹر ہوتا ہے جبکہ اپکے جسم میں موجود گردے جو ہر وقت کام کرتے رہتے ہیں وہ 1260 لیٹر خون فلٹر کر دیتے ہیں۔!!!

لہذا یہ مشین گردوں کا مقابلہ تو نہیں کرسکتی۔ یہاں پر یہ کہا جا سکتا ہے کہ گردے ہر وقت کام کر رہے ہیں جبکہ ڈائلیسس مشین کو ہفتے میں صرف کچھ گھنٹوں کا وقت ملتا ہے۔ تو یہ بھی ڈائلیسس مشین میں ہی کمی کی وجہ سے ہے۔ آپ چوبیس گھنٹے اس ڈائلیسس مشین کو استعمال نہیں کرسکتے، اس سے مختلف کی پیچیدگیاں اور خرابیاں سامنے آئیں گی، ساتھ میں یہ مریض کے آرام اور پیسوں کا بھی نقصان ہے۔ 

AAAAA AAAA 

مگر سب سے اہم بات یہ کہ یہ مشین تب جان بچاتی ہے جب گردے جواب دے چکے ہوتے ہیں، اور اس کا کریڈٹ اس مشین اور اسکے پیچھے کی سائنس کو ضرور جاتا ہے۔ 


خیر اس تحریر میں میں نے گردوں کی کارکردگی کا حساب لگایا ہے، اسے Glomerular Filtration Rate یعنی GFR کہا جاتا ہے، اور اس کی ویلیو سے ہم کسی انسان کے گردوں کی کارکردگی کو ناپ سکتے ہیں کہ اس کے گردے صحیح کام کر رہے ہیں یا نہیں۔ 


اپنی اگلی تحریر میں (اگر لکھنے کا موقع ملا) ہم یہ بات کریں گے کہ لیبارٹری ٹیسٹ (کیراٹنن لیول ٹیسٹ) کی مدد سے ہم اس GFR اور گردوں کی کارکردگی کا حساب کیسے لگا سکتے ہیں۔




باقی میری اپنی ریاضی کچھ اچھی نہیں، پھر بھی تحریر میں گردوں پر کئے گئے اس حساب کتاب کا خلاصہ کمنٹ میں دے دوں گا۔۔۔

#healthiswealthwithdrjaved#drjaved

#kedneyfailure#

No comments:

Post a Comment

The Secret to Natural Weight Loss: A Scientific Analysis of Garlic, Ginger, Cloves, and Honey

By: Dr. Javied (Health Is Wealth) In an era where obesity has become a global epidemic, people in countries like the USA and Canada are incr...