کینو کھانے سےایک نہیں بلکہ 8 بڑی بیماریو
ں سے نجات میں مدد پائیں موسمِ سرما پاکستان کے بالائی علاقوں میں ختم ہونے والا ہے، جبکہ کراچی میں بھی سردی اپنی جھلک دکھا کر دوبارہ آنے کے لئے واپس جا چکی ہے۔ تاہم ان سردیوں کے خوبصورت موسم میں منفرد اور موسمی پھل کینو کو کیسے فراموش کیا جا سکتا ہے؟ رسیلا اور غذائیت سے
پھرپور کینو وٹامن سی کا خزانہ ہے،
اس کے علاوہ اس میں ایسے قدرتی اجزاء موجود ہوتے ہیں جو آپ کے جسم کو توانائی بخشنے کے ساتھ ساتھ بیماریوں سے بھی محفوظ بناتا ہے۔ کینو میں فائبر، پروٹین، کاربوہائیڈریٹ، وٹامن اے، بی، سی، تھائمن، پوٹاشیم اور فاسفورس جیسی معدنیات پائی جاتی ہیں
جو مختلف بیماریوں سے لڑنے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔ آئیں آپ کو بتاتے ہیں کہ کینو کھانے سے کون کون سی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے؟ 1)۔ بلڈ پریشر ۔۔۔۔
بلڈ پریشر کے لیے مفید بلڈ پریشر آج کل سب سے بڑا مسئلہ ہے، موسمی پھل کینو کھائیں جو بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے بہت فائدہ مند پھل ہے۔
ماہرین کے مطابق وٹامن سی خون کو پتلا کرتا ہے جس سے روانی بحال ہوتی ہے اور اس کی وجہ سے بلڈپریشر کی کمی یا زیادتی کا مرض ختم ہو جاتا ہے۔
2) زہریلے مادوں کا اخراج
زہریلے مادے خارج ہوتے ہیں ماہرین طب روزانہ ایک گلاس کینو کا جوس پینے کا مشورہ دیتے ہیں،اس سے جسم کے اندر موجود زہریلے اور فاسد مادے ختم ہو جاتے ہیں۔
3) مدافعتی نظام کی مضبوطی۔۔
مدافعتی نظام کی مضبوطی آج کل فلوزکام نزلہ بخا بہت تیزی سے پھیل رہا ہے، اس بیماری میں آپ کا مدافعتی نظام مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وٹامن سی انسان کے مدافعتی نظام کو مضبوط اور بہتر بناتا ہے
، اور کینو وٹامن سی کا خزانہ ہے لہٰذا ایک گلاس جوس یا ایک کینو روزانہ لازمی کھائیں۔
4) کینسر سے بچاؤ۔
کینسر سے بچاؤ کینو میں اینٹی آکسیڈینٹس پائے جاتے ہیں جو کہ جسم کے سیلز اور ڈی این اے کو ٹوٹ پھوٹ سے محفوظ رکھتے ہیں۔ جبکہ آنتوں کا کینسر بھی سیلز اور ڈی این اے کے ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے ہوتا ہے۔
5)دل کی بیماری سے بچاؤ۔۔
دل کی بیماریوں کے لیے فائدہ مند ایسے مریض جنہیں دل کا مرض لاحق ہو،وہ سردیوں میں روز کینو کو اپنی غذا میں شامل کریں۔ کینو میں موجود وٹامن سی دل کی شریانوں کو سخت ہونے سے محفوظ رکھتی ہیں اور اس وجہ سے آپ امراضِ قلب سے محفوظ رہتے ہیں۔
6) جلد اور بالوں کے لیے۔۔
جلد اور بالوں کے لیے مفید یہ بات تو ہم سب کے علم میں ہے کہ وٹامن سی بالوں اور جلد کے لئے بے حد مفید ہے۔ کینو بالوں کی نمی برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے۔
7) حاملہ خواتین کےلئے ضروری ۔۔
حاملہ خواتین کے لیے مفید کینو میں ناصرف وٹامن سی بلکہ فولک ایسڈ اور وٹامن بی بھی موجود ہوتے ہیں جو حمل کے دوران خواتین کے لیے بہت ضروری ہوتے ہیں۔ تاہم فولک ایسڈ کی کمی بچوں کے پیدائشی وزن میں کمی کا باعث بنتی ہے۔
8) دوسری موسمی بیماریوں سے بچاؤ ۔۔
موسمی بیماریوں سے نجات کینو چونکہ موسمی پھل ہے لہٰذا یہ تمام موسمی بیماریوں سے محفوظ رکھنے میں مدد دیتا ہے۔آج کل نزلہ، بخار اور کھانسی ہر دوسرے بندے کو ہے
۔ روز کینو کھائیں اور خود کو ان بیماریوں سے بچائیں۔
9)۔ہاتھ پاؤں سن ہونے کا علاج۔۔
ہاتھ پاؤں سُن ہونے کا علاج ایک سروے کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ عمر رسیدہ کی پیداوار میں اضافہ کرتا ہے جس کی وجہ سے جسم میں نیا خون پیدا ہوتا ہے۔ لہٰذا اس کا جوس پئیں یا ایسے ہی کھائیں۔ نوٹ: شوگر کے مریض اپنے معالج سے مشورہ کر کے کینو کا استعمال کریں۔بشکریہ:#healthiswealthwithdrjaved#facebook#page
#orange#kenoon#دلکےامراض#بلڈپریشر#مدافعتی_نظام#سکن_پرابلم
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
The Secret to Natural Weight Loss: A Scientific Analysis of Garlic, Ginger, Cloves, and Honey
By: Dr. Javied (Health Is Wealth) In an era where obesity has become a global epidemic, people in countries like the USA and Canada are incr...
-
How important dates eating in Ramazan After prolonged periods of hunger or fasting, our body directs us toward sources with high carbohydra...
-
اسلام کو AAAA AAAAA شادی ہال ، نکاح اور ولیمہ کی تقریب https://getaizenpower24.com/start/index.php#aff=Javedahmedanjum اسلام...
-
The liver performs numerous important functions in the body, including: 1. Detoxification: The liver helps to break down harmful substances...


No comments:
Post a Comment